100سے زائد کیسز 50سال سے زیر التوائ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فوری نمٹانے کیلئے بینچ بنا دیئے

Jan 17, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے زیر التواء کیسز فوری نمٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق پرانے مقدمات فوری نمٹانے کیلئے دو خصوصی بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جسٹس فیصل کمال 1966ء سے 1991ء تک جبکہ جسٹس محمود خان 1992ء سے 1995ء کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں 100سے زائد کیسز 50سال سے زیر التوا ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ/ بنچ

مزیدخبریں