اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنوری 2013ء سے مارچ 2015ء تک 1228 کیسز رجسٹر کئے ‘ 453 بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات ہوئیں ‘ نیب نے 2 برسوں میں 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی ۔ وزارت قانون و انصاف کی دستاویز کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران نیب کو خزانہ ڈویژن سے بازیاب شدہ 5 ارب سے زائد رقم میں سے صرف 71 کروڑ روپے موصول ہوئے ۔ صوبہ پنجاب اور اسلام آباد سے 3 ارب روپے سے زائد وصولیاں ہوئی ہیں۔ سندھ سے ایک ارب سے زائد‘ خیبرپی کے سے 64 کروڑ‘ بلوچستان سے 11 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔