سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی پنشن روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر

Jan 17, 2016

اسلام آباد (آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی پینشن کی ادائیگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی،ہفتہ کے روز آئینی درخواست شاہداورکزئی نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے قیام کے بعد افتخار محمد چودھری آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت جاری شدہ پینشن کے حقدار نہیں رہے کیونکہ مذکورہ پنشن فقط ریٹائرڈ جج کا آئینی حق ہے اور کوئی سیاستدان اسے وصول نہیں کر سکتا۔ آئین کی نظر میں کوئی شخص بیک وقت سیاستدان اورجج نہیں ہو سکتا اور پنشن سابق جج کا حق ہے لیکن نئے سیاستدان کا نہیں ،لہذا سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی پنشن روکنے کیلئے احکامات جاری کرے۔ 

مزیدخبریں