سربیا: پاکستانی سفارتخانے سے 50 ہزار ڈالر اور اہم فائلیں چوری ہوگئیں

اسلام آباد (آن لائن) سربیا کے دالخلافہ بلغراد میں پاکستانی سفارتخانہ کی عمارت میں رکھے گئے لاکر کے تالے توڑ کر چور 50 ہزار ڈالر اور دیگر ضروری کاغذات لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر کی اطلاع پر مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں کی وجہ سے پاکستانی سفارتخانہ بند تھا کہ اچانک نامعلوم افراد سفارتخانے میں موجود لاکر جس میں ملازمین کی تنخواہیں اور پاسپورٹ کی فیسیں موجود تھیں اور دیگر ضروری کاغذات موجود تھے، توڑ کر پچاس ہزار ڈالر اور دیگر سامان لیکر رفوچکر ہوگئے۔ پولیس نے سفارتخانہ کے عملے سے پوچھ گچھ کی تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

سربیا/ پاکستانی سفارتخانہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...