سعودی شہر دمام میں پی آئی اے دفتر میں لاکر توڑ کر چوری کی کوشش، کوئی نقصان نہیں ہوا: ترجمان

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں قائم پی آئی اے کے دفتر میں دو دن قبل چوری کی کوشش کی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے علی الصبح پی آئی اے کے آفس کے گرائونڈ فلور میں موجود لاکرز کو توڑا لیکن ان میں کوئی قیمتی اشیا موجود نہیں تھیں اور چور کچھ بھی لے جانے سے قاصر رہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے مقامی پولیس کے پاس اس واقعہ کی رپورٹ درج کرا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...