واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایسے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے جوکہ سلامتی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان ممالک سے تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیں گے جہاں داعش اور القاعدہ سرگرم عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی پر انتخابی بحث کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر ساری توجہ دیں، ایسا قانون نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت انتہا پسند گروہوں میں شامل ہونے والے امریکی شہریوں کو لازمی طور پر امریکی شہریت سے محروم کیا جائے۔
صدر منتخب ہوکر امریکہ میں تارکین وطن کا داخلہ روک دونگا: ٹیڈ کروز
Jan 17, 2016