اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نثار محمد مالا کنڈ نے وزیراعظم میاں محم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کا مفت علاج، رہائش کے علاوہ بچوں کے لئے مفت تعلیم کی سہولتیں دی جائیں۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو رینجرز اور فرنٹیئرز کور کے برابر درجہ دیا جائے۔ تنخواہیں دگنا کی جائیں۔ وزیراعظم خود اگلے مورچوں اور چوکیوں پر جا کر ان کی حالت زار دکھیں اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔