پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور اور خیبر پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 199 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
پشاور سمیت خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، خوف وہراس، شدت 4.5 تھی
Jan 17, 2016