افغانستان :فورسز سے جھڑپ بمباری37 طالبان ہلاک 14 زخمی

کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 37طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طالبان جنگجوئوں نے گذشتہ روز ہلمند کے ضلع نہر سراج میں سکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ اورفضائی کارروائی کے نتیجہ میں 37 طالبان ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ جنگجوئوں کی تین گاڑیوں کوبھی تباہ کیا گیا۔دریں اثناامریکہ نے افغانستان کی فضائیہ کیلئے 4 لڑاکا طیارے فراہم کردیئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز کابل میں ایک تقریب ہوئی جس میں وزیر دفاع معصوم ستانکزئی اور دیگر اعلیٰ افغان حکام شریک تھے ۔ اس موقع پر امریکہ کی طرف سے افغان فضائیہ کیلئے 4 اے 29 سوپر توکانو لائٹ اٹیک طیارے باضابطہ طور پر افغان فضائیہ کے حوالے کئے گئے۔ افغان وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ طیاروں کی فراہمی سے افغانستان کی فضائیہ کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں کی فراہمی سے فضائیہ کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔ افغانستان کی فضائیہ کیلئے 28ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹربھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...