ڈی ایچ اے سکینڈل: نیب نے حماد، کامران کیانی کے اکائونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

Jan 17, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور نے ڈی ایچ اے میں اربوں روپے کے ٖفراڈ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ نیب نے اسٹیٹ بنک سے حماد ارشد اور کامران کیانی کے اکائونٹس کے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ ایف بی آر کو انکے اثاثوں کے متعلق بھی مکمل رپورٹ بھجوانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ اس سکینڈل میں آئندہ چند روز میں مزید ملزموں کی گرفتاری کا امکان ہے۔ سٹیٹ بنک کو نیب کی جانب سے خطوط میں ماضی میں حماد ارشد اور کامران کیانی کی جانب سے رقوم جن اکائونٹس میں ٹرانسفر کی گئیں انکا بھی مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں