بلاول بھٹو پارٹی کی تنظیم نو کرنا چاہتے ہیں مگر اس میں وقت لگے گا: فرحت اﷲ بابر

Jan 17, 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پی پی پی کے رہنما سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے دورہ میں صرف پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو سنا ہے۔ نوائے وقت سے غیر رسمی بات چیت کرتے فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے بلاول بھٹو پارٹی کی تنظیم نو کی طرف جا رہے ہیں لیکن اس کے لئے وقت لگے گا۔ ایک استفسار پر فرحت اﷲ بابر نے کہا بلاول بھٹو اب پارٹی کے کئی فیصلے کرنے لگے ہیں۔

مزیدخبریں