اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ 18 جنوری کو نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نے ایس جی ایس ، کوٹیکنا ، گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بری کر دیا تھا جس کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہوگی
Jan 17, 2016