پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی اداکار راج کپور کے پشاور میں آبائی گھر کو اس کے مالک کی طرف گرانے کی کوشش کے دوران عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گھر گرنے سے روک دیا، راج کپور کے آبائی گھر کا مالک پلازہ بنانا چاہتا تھا سیکرٹری محکمہ آثار قدیمہ نے راج کپور کا آبائی گھر گرانے کے ذمہ داروں کے خلاف اینٹیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ۔خیبر پی کے حکومت کے مطابق وہ ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور بحالی کیلئے ہر اقدام اٹھائے گی۔