ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ مظفرآباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ آئل مل میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ یاسین اور 25 سالہ منور عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 27 سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا۔