ملتان: آئل ملز میں کام کرتے کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق‘ ایک زخمی

Jan 17, 2016

ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ مظفرآباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ آئل مل میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ یاسین اور 25 سالہ منور عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 27 سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا۔

مزیدخبریں