لاہور (کامرس رپورٹر ) آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے بھارت میں شیو سینا کے غنڈوں کی جانب سے صنعتی نمائش کے دوران پاکستانی تاجروں کے سٹالز کو اکھاڑنے کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے بھارت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیانہو ں نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر دیرادون میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے صنعت نمائش میں بالخصوص پاکستانی تاجروں کے اسٹالز نہیں اکھاڑے بلکہ انکو یرغمال بھی بنا لیا۔