لاہور (پ ر) لاہور میں چینگ ہونگ روبا ریفریجریٹرز فیکٹری کی افتتاحی تقریب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ہوئی وقت کے ساتھ ارتقائی منازل طے کرتے ہوئے بہت سی نئی اور جدید ایجادات عمل میں لائی جا رہی ہیں چینگ ہونگ روربا نے بھی بہت سی بڑی الیکٹرانکس کمپنیوں کے مقابلے میں قلیل عرصے میں اپنی جدید مصنوعات کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے چینگ ہونگ روبا پاکستان اور چین کے مابین سرمایہ کاری کے حوالے سے شراکتی منصوبہ ہے چینگ ہونگ یعنی چینی سرمایہ کارو روبا یعنی پاکستانی سرمایہ کار ہیں چینگ ہونگ سالانہ 10 ملین ریفریجریٹرز تیار کرنے والے ادارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے چین میں مقامی سطح پر جس کی طلب 85 فیصد جبکہ بین الاقوامی سطح پر 15 فیصد تک ہے اور کمپنی کے کل اثاثہ جات یعنی ایسٹس کا تخمینہ 4.8 بلین آر بی ایم ہے چینگ ہونگ دی گولڈن برانڈ فار ڈیزائن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔ melling Group کے صدر Mr.Li wei نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کے جدید ریفریجٹرز کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ Ruba Group کے صدر ایوب آفریدی نے کمنی کو کامیابی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بھی اپنی مصنوعات کے معیار کو مستحکم کرتے ہوئے کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔