اسلام آباد+ راولپنڈی (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) سینئر قانون دان اسحاق خان کو گذشتہ روز کلر سیداں میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس اور جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری پارٹی کے فوکل پرسن شیخ احسن الدین نایاب گردیزی اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔