چمن (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ چمن حسرت اللہ چینگزی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کلی حسن میں روغانی روڈ پر پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے اپنے بچوں کو پلانے سے انکار پر لیویز اہلکاروں نے چار والدین کوگرفتار کرلیا۔ تاہم جب ان کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تو بعد میں والدین کو رہا کر دیا گیا۔