نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں واقع معروف پرسورام مندر میں دلت اور خواتین کو داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ دلت قبیلے پر 400 سال قبل یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں ترقی ہو رہی ہے، شرح خواندگی بڑھ گئی ہے، اسی لئے وقت کے ساتھ چلنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا، اب ہر کسی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ دلت رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہیں، ریاست میں مزید 339 مندر ایسے ہیں جہاں دلت اور خواتین کو جانے کی اجازت نہیں۔
مندر اجازت
بھارت: چارسو سال بعد دلتوں کو سورام مندر میں داخلے کی اجازت مل گئی
Jan 17, 2016