کراچی (این این آئی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ کراچی آپریشن میں عوام کا بھرپور تعاون رہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بڑھ رہا ہے تاہم عوام غیر قانونی تارکین وطن پر کڑی نظر رکھیں۔ سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں پختون جرگے نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔ جرگے کے 100 رکنی وفد نے رینجرز کے امن و عامہ کے قیام میں کردار کو سراہا۔ میجر جنرل بلال اکبرنے کہاکہ کراچی میں امن و امان میں جہاں رینجرز کا کردار ہے وہیں عوام نے بھی بھرپور ساتھ دیا ہے۔ شہری جرائم میں ملوث عناصر کی نشان دہی ہیلپ لائن پر کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ عوام کی مدد سے ہی ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ کراچی آپریشن بلا امتیاز رنگ و نسل کیا جارہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
ڈی جی رینجرز سندھ