نئی دہلی (نیوز ڈیسک) راجیہ سبھا کے رکن، سابق وزیر اور ممتاز بھارتی قانون دان رام جیٹھ ملانی نے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کے بعد پاکستان سے متعلق رویے پر مودی سرکار کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کابینہ میں پاکستان سے مذاکرات کرنے کیلئے وزراءزیادہ تعلیم یافتہ نہیں۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کرنے چاہئیں مگر یہ تو پتہ ہونا چاہیے کہ حکومت کو کیا بات کرنی ہے۔
پاکستان سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ وزراءچاہئیں جو مودی کابینہ میں نہیں:رام جیٹھ ملانی
Jan 17, 2016