بلاول بھٹو سے منور انجم کی ملاقات ’’آمریت اورجمہوریت‘‘کا تیسرا ایڈیشن پیش کیا

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے میڈیا ایڈوائزر و ترجمان چوہدری منور انجم نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اپنی ون ٹو ون ملاقات کے دوران انہیں شہید بینظیر بھٹو کی جلاوطنی کے دوران کالموں اور تقریروں پر مبنی کتاب آمریت اور جمہوریت کا تیسرا ایڈیشن پیش کیا۔ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے منور انجم کی اس کاوش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرح بینظیر بھٹو کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اسی طرح میرے ساتھ بھی پارٹی کی فلاح و بہبود اور کارکنوں کی خوشحالی کیلئے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے ای میل ایڈریس کو دوبارہ بحال کر کے خود اسے چیک کیا کرونگا۔

ای پیپر دی نیشن