ملتان (نوائے وقت نیوز) ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں کرنٹ لگنے سے 3مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں مزدوروں کو کرنٹ لٹکی ہوئی ہائی ٹینشن تار سے لگا۔ کرنٹ لگنے پر مزدور جھلس گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مزدور/ کرنٹ
ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق
Jan 17, 2016