اسلام پورہ مین بازار کے 3تاجر بھائیوں کو بھتے کی پرچیاں ملنے سے خوف وہراس

لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور میں 3تاجر بھائیوں کو 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچیاں موصول ہونے پر خوف وہراس پھیل گیا۔ مین بازار اسلام پورہ کے تین تاجر بھائیوں، زاہد ، مشتاق اور عبدالقیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تحریک طالبان کی جانب سے 10لاکھ روپے بھتے کی پرچیاں بھجوائی گئیں جن میں رقم این سی اے ہاسٹل کے پاس لانے کا کہا گیا، اس بارے میں پولیس یا کسی کو بھی بتانے پر سنگین نتائج اور بھتے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ بھتے کی پرچیاں ملنے سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
تاجر/ بھتہ پرچیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...