راولپنڈی (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح کےلئے 20جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ سابق صدر پرویز مشرف و دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کرکے حاضری یقینی بنانے کا حکم۔ ہفتہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وزارت خارجہ کی کمشنر آفس راولپنڈی کو ارسال کردہ رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مارک سیگل جرح کےلئے 20جنوری کو دستیاب ہوں گے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ویڈیو لنک سسٹم کے انتظامات مکمل ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کمشنر آفس راولپنڈی میں بھی جرح کے ذریعے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے مارک سہگل پر جرح کےلئے 20جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف اور دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ 20جنوری کو مارک سیگل پر جرح کےلئے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
بے نظیر کیس