ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹوٹ کے چیئرمین اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی عدم تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب

Jan 17, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی عدم تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ایمپلائز یونین کے سیکرری جنرل عطاءمحمد کے وکیل سیف الملوک نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں لاکھوں ریٹائرڈ مزدوروں کے بڑھاپے کے الاونسز کا تحفظ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے برعکس اس ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز کو گزشتہ دو سال سے تعینات نہیں کیا گیا جبکہ تین ماہ سے چئیرمین کا عہدہ خالی پڑا ہے۔جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ خالی پڑا ہے مگر حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔

مزیدخبریں