پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے 2 افغان کرکٹرز کو این او سی جاری

Jan 17, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میں شامل 2افغان کرکٹرز کو بورڈ نے این او سی جاری کردیاہے۔دوسرے ایڈیشن کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں، یاد رہے کہ قبل ازیں افغان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے میں تذبذب کا شکارتھا جس کی وجہ سے فرنچائزز اور کھلاڑیوں میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی تھی۔

مزیدخبریں