سندھ حکومت نے کیڈٹ کالج کے طالبعلم احمد کے علاج کیلئے پیسے امریکی ہسپتال میں جمع کرادئیے

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج کے طالبعلم احمد کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔ سندھ حکومت نے امریکہ کے سن سٹی ہسپتال میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے جمع کرادئیے۔ سندھ حکومت نے محمد احمد کے علاج کیلئے امریکی ہسپتال کے ڈاکٹرز سے وقت بھی لے لیا۔ طالبعلم احمد کو امریکہ پہنچنے پر مزید 2 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔ محمد احمد کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں استاد کے مبینہ تشدد سے معذور ہوگیا تھا۔ مراد علی شاہ کے احکامات پر سیکرٹری صحت معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...