کرس گیل نے اردو بول کر پرستاروں کو حیران کردیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں چوکوں،چھکوں کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے آل راؤنڈرکرس گیل اردو بولنا شروع ہوگئے تفصیلات کیمطابق ویسٹ انڈیزکے مایہ نازآل راؤنڈر کرس گیل کے انداز ہی نرالے ہیں۔کرکٹ کا کھیل ہو یا ان کی ذاتی زندگی،وہ ہمیشہ کچھ نیا کرکے اپنے مداحوں کو چونکا دیتے ہیں۔باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آل راؤنڈرگرس گیل نجی ٹی وی پروگرام میں اردو بول کر سب کو حیران کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس کے موقع پرسوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ انہوں نے داڑھی اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن