انقرہ (بی بی سی+ آن لائن) ترک پارلیمان نے صدر کے اختیارات بڑھانے سے متعلق نئے قانون کی ابتدائی منظوری دیدی ہے۔رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں اس نئے قانون کے لیے ووٹنگ ہو گی اور منظوری کی صورت میں ریفرنڈم ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نئے قانون کی مدد سے صدر اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ نئے قانون میں صدر کو وزرا کو ہٹانے یا منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ۔علاوہ ازیں آرٹیکل 18 کی مزید 2 شقوں کی منظوری دیدی، پارلیمان کے اختیارات محدود ہوں جائینگے۔