2017ء عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، سندھ میں پہلے مرحلے کی مردم شماری 15 مارچ سے شروع کی جائے گی: منظور وسان

کراچی(صباح نیوز)سندھ کے وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں سال 2017 بہت اہم ہے اس میں بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی، تاہم عمران خان کے لئے یہ سال اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال اہم فیصلے ہونے والے ہیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 15 اپریل سے 15مئی تک مردم شماری ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...