کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ کا باب بند ہوچکا، بہت جلدعشرت العباد کراچی کے سیاسی انتشار کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان واپس آجائیں گے،مسلم لیگ ن پانامہ کیس جیتے یا ہارے قبل ازوقت انتخابات کرائے گی، آصف زرداری اورعمران خان دونوں سے کہوں گا کہ دونوں پارٹیاں اسمبلیو ں سے استعفیٰ دیں۔