گجرات : قمر کائرہ کے ڈیرے پر پارٹی اجلاس، سینئر رہنماﺅں میں گالی گلوچ، جوتے چل گئے

Jan 17, 2017

گجرات( نامہ نگار)پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں صوبائی صدر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے ڈیرہ پر جاری اجلاس میں سےنئر رہنماﺅں کے درمیان جوتے چل گئے گالی گلوچ سے اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے ڈیرہ پر بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت مخالف تحریک کے 19جنوری کو گجرات سے روانہ ہونیوالے قافلے کے انتظامات کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے سابق صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشر ف کائرہ ، سابق ضلعی صدر طاہر زمان کائرہ کی زیر صدارت میٹنگ طلب کی جسمیں ضلع و سٹی کے سےنئر رہنماﺅں اور سابق عہدیداران نے شرکت کی میٹنگ میں سابق تحصیل صدر ا نعام الٰہی بٹ نے ضلع کی صدارت کیلئے چند روز قبل ہونیوالے انٹرویو فہرست میںنام شامل نہ کرنے پر کائرہ برادران سے بلند و بالا آواز میں دوسرے امیدواروں کوجااہل نااہل نکما قراردیا جس پرصدارت کی فہرست میں شامل اور میٹنگ میں موجود پیپلزپارٹی لائرزفورم کے سابق صدر چوہدری اصغر پسوال بھڑک اُٹھے دونوں میں فحش گالیوںکا تبادلہ شروع ہو کر بات دست و گریبان تک جا پہنچی اس دوران چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ نے جوتوں سے ٹھکائی کردی صورتحال حالات خراب ہونے پر سابق صوبائی وزیر تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری طاہر زمان کائرہ نے مداخلت کروا ئی اور میٹنگ سے دونوں کو باہر لے گئے۔
گجرات/ جوتے چل گئے

مزیدخبریں