پانی کے موثر استعمال اور آبپاشی زراعت کی پیداوار بڑھانے کے لیے 4 ارب 76 کروڑ کا انقلابی منصوبہ شروع

لاہور(نیوزرپورٹر)خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے دستیاب پانی کے موثر استعمال اور آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کے لئے 4ارب 76کروڑ روپے کی لاگت سے ایک انقلابی منصوبہ کا آغاز کر دیاگیا ہے جو تین سالوں میں مکمل ہوگا ۔اس منصوبہ سے منافع بخش زراعت کو فروغ ملے گا اور جدید ٹیکنالوجی پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 20ہزار پر ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی چلانے کے لئے سولر سسٹم اور 3ہزار ایکڑ پر سبزیوں کی کاشت کے لئے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈرپ اور سپرنکلر نظام آبپاشی کے لئے سولر سسٹم پر 80فیصد اور ٹنل پر 50فیصد سبسڈی دی جائے گی جس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ کسان کی خوشحالی اور منافع بخش کاشتکاری کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کسان اس منصوبہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ای پیپر دی نیشن