اسلام آباد، خیبرپختونخوا،پنجاب، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی

Jan 17, 2017 | 12:59

ویب ڈیسک

 محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ژوب ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ05، میرکھانی04، دیر03، کالام، دروش، بالاکوٹ02، چترال01، مظفرآباد04، کوٹلی03، گڑھی دوپٹہ01، منگلا02، مری01ملی میٹر بارش اور مالم جبہ02انچ، کالام01 انچ، مری0.5انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سکردومنفی12، گوپس منفی09، کالام، استور منفی08، پاراچنار منفی07، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی06، قلات، بگروٹ میں درجہ حرارت منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

مزیدخبریں