پانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔ ہر روز سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ٹی آئی قیادت میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک دوسرے پر لفظی یلغار کرتے ہیں۔ لیکن منگل کو ہونے والی سماعت کے بعد معاملہ کچھ مختلف تھا۔ لیگی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے موقف سے آگاہ کیا تو ان کے پیچھے کھڑے کپتان میڈیا سے بات کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کررہے تھے، انتظار کرتے ہوئے عمران خان مخالفین پر ہنستے رہے۔ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان اپنی ہنسی روک نہ پائے اور لیگی رہنماؤں کی باتیں سن کر بار بار ہنستے رہے۔