لندن (سپورٹس ڈیسک )چار بار اولمپک چیمپئن رہنے والی امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے کہا ہے کہ امریکی ٹیم میں جمناسٹک کے سابق ڈاکٹر لیری نسّر نے ان کا جنسی استحصال کیا۔ جذباتی بیان میں ریو اولمپکس کی سٹار نے کہا کہ وہ لیری نسّر کو اپنی خوشی اور محبت چوری کرنے نہیں دیں گی۔لیری نسّر کو بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر رکھنے کیلئے 60 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ انھوں نے جمناسٹ کیساتھ زیادتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔بائلس نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ خوفناک تجربہ میری تعریف نہیں بلکہ میں اس سے زیادہ بہت کچھ ہوں۔گیبی ڈگلس سمیت تین سابق امریکی اولمپیئنز نے نسّر پر علاج کے بہانے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔خیال رہے کہ گیبی نے بائلز کے ساتھ 2016 کے ریو اولمپکس میں ٹیم ایونٹ کے زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔نسّر کو رواں ماہ ان دو معاملے میں سزا سنائی جائیگی جس میں انھوں نے خواتین جمناسٹس کے ساتھ دست درازی کا اعتراف کیا ہے۔54 سالہ لیری نسّر کو دسمبر میں اپنے کمپیوٹر پر بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کی تصاویر رکھنے کے تین معاملے میں قید کی سزا دی گئی ہے۔