میلبورن(سپورٹس ڈیسک) روس کی ٹینس سٹار ماریا شراپوا نے آسٹریلین اوپن میںکامیاب آغاز کر دیا ہے۔ روسی کھلاڑی نے جرمنی کی تاتیانا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں ماریہ شرا پووا نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پہلے مرحلے میں ان کا مقابلہ جرمنی کی تاتیانا کیساتھ ہوا۔ روسی کھلاڑی نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی ماریا شراپووا مخالف پلیئر پر حاوی رہیں۔ انہوں نے چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ دفاعی چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرربرطانیہ کے الجاز بدینی کو چھ تین ‘چھ چار اور چھ تین سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 36سالہ سوئس سٹار فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔ وہ اب جرمنی کے جین لینرڈ کا مقابلہ کرینگے ۔