سپاٹ فکسنگ : شاہ زیب حسن کیس کی سماعت، گواہوں پر جرح مکمل

Jan 17, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث آخری کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس کی سماعت میں گواہوں پر جرح مکمل ہو گئی اور کیس میں حتمی دلائل کے لئے اکتیس جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سماعت شروع کی تو کرکٹر شاہ زیب حسن ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک ہو ئے جبکہ ان کے وکیل کاشف رجوانہ ٹربیونل کے سامے موجود تھے۔

مزیدخبریں