آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ سے دستبردار‘نجی ٹی وی کا دعویٰ

Jan 17, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں انہیں کراچی کنگز نے ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا تاہم اب وہ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ مچل جانسن نے اپنے اس فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کر دیا گیاوہ آئی پی ایل سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں