لاہور+ کراچی (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف نے ورلڈ الیون کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا با اضابطہ اعلان کر دیا‘ سہیل عباس بھی شامل ہونگے ،ان خیالات کا اظہارپی ایچ ایف کے نائب صدر طارق ہدیٰ نے کیا۔ سابق اولمپئن اصلاح الدین ،ایم ذاکر،بدر رفاعی اوراولمپین افتخار سید بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ فیم میں شامل نہیں کیا گیا اگلی بار انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔ہال آف فیم میں پاکستان کے چھ جبکہ پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ورلڈ الیون کے16 کھلاڑیوں میں ہالینڈ کے روب ریکسر،روڈرک ویوستھوف،میتجس بروور ،ہیدی ترکسترااور فلپ میولرو بوک، نیوزی لینڈ کے فلپ برووراورکائل پونٹی فیکس،اسپین کے سانتی فریکسی،روک اولیوااور ڈیوڈ الگارے، آسٹریلیا کے گرانٹ شوبرٹ،جرمنی کے بینی ویس اور جسٹس شیروسکی،ارجنٹائن کے آگسٹن بوگالو،نیہول سالس اور ڈیاگو پاز شامل ہیں ۔ اولمپئن اصلاح الدین اوربدر رفاعی نے بتایا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد آج رات تک مکمل ہوجائیگی ۔کل شام کھلاڑی پریکٹس کیساتھ ساتھ میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے جبکہ ہال آف فیم کی تقریب بھی کل شام کو ہوگی ۔جمعہ کو گورنر سندھ سے ورلڈ الیون کی ملاقات ہوگی جبکہ شام کو پہلا میچ ہو گا۔