لاہور(کلچرل رپورٹر) افکار ِتازہ کے تحت تھنک فیسٹیول کا انعقاد الحمرا آرٹس کونسل میں کیا گیا جس میں سال 2011 میں نوبل انعام یافتہ توکل کامران،یوکے کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین بارونس وارثی نے شرکت کی، اس موقع پر پینالسٹ اور سپیکرز کے درمیان دلچسپ بحث و مباحثہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف عنوانات زیربحث آئے اور پینالسٹ اور سپیکرز نے اپنے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔افکار ِ تازہ تھنک فیسٹیول میںبین الاقوامی 20 جبکہ ملک بھر سے 60سے زائد سپیکرز اور 30کے قریب تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے برٹش دورمیں مسلمانوں کے حالات، روہنگیائی مسلمانوں کو درپیش مسائل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، افغانستان کی تاریخ سمیت ایشیا کی تاریخ میں خواتین پر تشدد ، امریکہ، چین تعلقات، جامعات میں انتہا پسندی، 1947میں علیحدگی اور 2018میں آنے والے انتخابات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔