لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہوربینالے فائونڈیشن ، ثقافتی اوردیگرصوبائی محکموں کے اشتراک سے سینئراورنوجوان آرٹسٹوںکے فن پاروںکی نمائش لاہورکے مختلف مقامات پرمارچ میںہوگی۔ اس حوالے سے گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکرٹری عمررسول کی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میںایڈیشنل سیکرٹری ثقافت ثمن رائے ،لاہوربینالے کی مس قدسیہ ،سی ٹی اولاہوررائے اعجاز سمیت ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ،آرکیالوجی ،پی ایچ اے،لاہورمیوزیم ،والڈسٹی اتھارٹی کے افسران، کمشنرلاہوراورڈی سی لاہورنے شرکت کی ۔اس موقع بتایاگیاہے کہ آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش این سی اے ،ٹولنگٹن مارکیٹ ،فائن آرٹس ڈیپارنمنٹ پنجاب یونیورسٹی،لاہورمیوزیم سول سیکرٹری ایٹ،الحمرا،والڈسٹی،اوپن ائیرتھیٹراورلارنس گارڈن میں کی جائے گی۔