نثار اور پرویز رشید کی بیان بازی پر پارٹی رہنماؤں کا اظہار تشویش

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کیخلاف پرویز رشید کی طرف سے کی جانے والی ’’بیان بازی‘‘ پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں پارٹی کی سینئر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔ پارٹی کے ایک سینئر ترین رہنما نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے سینئر ترین رہنما کیخلاف بیان بازی سے مسلم لیگی کارکنوں کو بڑا غلط پیغام جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے گرد گھیرا ڈالنے والے ہارڈ لائنرز میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ’’فاصلے‘‘ پیدا کرنے کا باعث بن گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے احتساب کورٹ میں دو پیشیوں کے موقع پر چوہدری نثار علی خان کی میاں نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ایک پیشی پر جب نواز شریف اسلام آباد آئے تو چوہدری نثار علی خان لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے گئے تھے جب کہ منگل کو وہ اپنے حلقہ انتخاب میں جلسے سے خطاب کرنے گئے ہوئے تھے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے چوہدری نثار علی خان جو دو ہفتے قبل میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے جارہے تھے جب ان کے بارے میں نواز شریف سے صحافیوں کی ملاقات میں منفی ریمارکس دیئے گئے تو انہوں نے ملاقات منسوخ کردی اور ملاقات کئے بغیر واپس آگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...