برسلز (آئی این پی /زنہوا) بیلجئم کے دفاعی حکام نے سماجی میڈیا پر اعلان کیا کہ بیلجیئم کے دو ایف 16طیاروں نے بینی لکس علاقے میں ہنگامی مداخلت کیلئے پیر کی صبح دیر گئے فلورنس ایئربیس سے اڑان بھری ، یہ مداخلت اس وقت کرنی پڑی جب بیلجیئم کے دو ہوابازوں نے بحیرہ شمال پر نیٹو کی زیر کنٹرول فضائی حدود میں روسی طیاروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔ بیلجیئم کی فضائیہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’ آواز سے تیز رفتار پرواز کی وجہ سے بیلجیئم کے ایف 16طیارے آپ کی سلامتی کی ضمانت دے کر اپنا مشن مکمل کرنے میں کامیاب رہے‘‘،نیٹو کے فضائی حملوں کے ذریعے روسی بمبار طیاروں کی طویل فاصلے کی دراندازی میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بیلجئم کے دو ایف 16طیاروں نے روسی بمبار جہازوں کو واپس بھگا دیا
Jan 17, 2018