کراچی (این این آئی)کراچی میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق قصور کی سات سالہ زینب کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بعد کراچی کے فٹ پاتھ اسکول میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے زینب میموریل سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر قائم کر دیا گیا جس میں بچوں کی تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ کراچی کے فٹ پاتھ اسکول میں زینب میموریل سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کیا۔
کراچی،بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز
Jan 17, 2018