گزین مری کا قومیت پرست، علیحدگی پسند سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ

بدین (صباح نیوز)بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری نے علیحدگی پسند اور قومیت پرست سیاست سے علیحدگی اور قومی دھارے کی سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اور پاکستان کے عوام کی خدمت کا یہی واحد راستہ ہے۔سندھ کے ضلع بدین کے علاقے گولارچی میں اپنی برادری کے افراد سے خطاب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزین مری کا کہنا تھا کہ وہ کسی جماعت میں باقاعدہ شمولیت سے قبل ملک کے مختلف علاقوں میں موجود برادری اور ان کے حامی افراد سے ملاقات کریں گے۔عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انھیں انصاف کی امید ہے کیونکہ یہ مقدمات سیاسی بیناد پر بنائے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...