مطالبات منظور نہ ہونے پر تحریک لبیک کا 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان

Jan 17, 2018

اسلام آباد(آن لائن)تحریک لبیک نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 27جنوری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا، مولانا اشرف آصف جلالی کا کہنا ہے کہ اکیلے ختم نبوت پر قوم کو تشویش میں ڈال کر حکمران اپنی قبر کھود رہے ہیں،کتا کنواں سے نہ نکالے جائے تو کنواں پاک نہیں ہوتا،رانا ثناء اللہ جیسا شخص خاکروب بننے کے قابل بھی نہیں مگر حکومت نے اسے وزیر بنا رکھا ہے۔گزشتہ روز تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں نے تین بار معاہدہ کرنے کے باوجود حکومت کا ان کو اب تک بے نقاب نہ کرنا عقیدہ ختم نبوت سے سنگین مذاق ہے، عقیدہ ختم نبوت پر کروڑوں لوگوں کو تشویش میں ڈال کر حکمران خود ہی اپنی قبر کھود رہے ہیں اور اگر اس صورت حال میں مسلم لیگ(ن) انتخابات میں داخل ہوئی تو شدید ترین عوامی ردعمل کی وجہ سے ان کے لئے کمپین چلانا مشکل ہوجائے گی۔

مزیدخبریں