راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے لین لائن اور زیبراکراسنگ کی پابندی کے حوالے سے روڈ یوزرز میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس سلسلے میں پیر کو مال روڈ اور پشاور روڈ پر آن گرائونڈ گاڑیو ں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو آگاہی دی گئی اس موقع پر پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ روڈ یوزرز میں بریفنگز دی جا رہی ہیں انہوںنے بتایا کہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔